امام جمعہ زاھدان : رضا كار فورس كا احترام سب پر واجب ہے

IQNA

امام جمعہ زاھدان : رضا كار فورس كا احترام سب پر واجب ہے

سياسی گروپ : امام جمعہ زاھدان نے رضا كار فورس كی خدمات اور ايثار و قربانی كو سراہتے ہوۓ تمام لوگوں سے كہا كہ رضا كار فورس كا احترام سب پر واجب ہے ۔

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ كی رپورٹ كے مطابق امام جمعہ زھدان حجة الاسلام والمسلمين عباس علی سليمانی نے نماز جمعہ كے عظيم اجتماع سے خطاب كرتے ہوۓ كہا كہ عوام پر رضا كار فورس كا احترام واجب ہے كيونكہ انہوں نے آٹھ سال تك ملكی سرحدوں كا دل و جان سے دفاع كيا ہے انہوں نے كہا كہ اگرچہ رضا كار فورس كی زيادہ خدمات ملكی سرحدوں كے دفاع میں نماياں ہیں ليكن انہوں نے عوامی مشكلات كے حل میں بھی مٶثر كردار ادا كيا ہے ۔ انہوں نے رضا كار فورس كی خصوصيات گنواتے ہوۓ انہیں صبر ، ايثار ، سادہ زندگی ، شہادت طلبی ار ولايت محری جيسی صفات كا حامل قرار ديا ۔
193559