استنبول: مسجد زينبیہ كےامام جماعت نے مسلمانوں كی وحدت پر تاكيد كی

IQNA

استنبول: مسجد زينبیہ كےامام جماعت نے مسلمانوں كی وحدت پر تاكيد كی

سياسی و سماجی گروپ : استنبول میں مسجد زينبیہ كے پيش نماز نے اس ہفتے كی نماز جمعہ میں مسلمانوں پر زور ديا كہ وہ اپنی صفوں میں وحدت و اتحاد كی فضا قائم ركھیں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ كے شعبہ تركی كی رپورٹ كے مطابق استنبول كی شيعہ مسجد زينبیہ كے پيش نماز شيخ ٫٫ حمدی توران ٬٬ نے اس ہفتے كو نماز جمعہ كے خطبوں میں مسلمانوں كے درميان اتحاد و وحدت كی اہميت كو بيان كيا ۔
انہوں نے مسلمانوں كو تقوی كی دعوت دی اور كہا كہ آج مسلمانوں كو پہلے كی نسبت زيادہ اتحاد و وحدت كی ضرورت ہے كيونكہ ہمارے علاقے میں اسلام كے دشمن مسلمانوں كے لیے كافی مشكلات ايجاد كر رہے ہیں اور ان مشكلات كا حل اسلامی ممالك كے درميان وحدت و اتحاد میں ہے ۔
193845