ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ نے حوزہ نيوز سنٹر كے حوالے سے كہا كہ آيت اللہ نوری ہمدانی نے قم میں رضا كار فورس كے مركزی عہديداروں سے خطاب كرتے ہوۓ كہا كہ یہ فورس امام خمينی كے فرمان پر تاسيس كی گئی اور یہ ايسا شجرہ طيبہ ہے جس كی بنياد امام خمينی نے ركھی ہے ۔
انہوں نے كہا كہ رضا كارانہ فكر ايك خاص قسم كی فكر ہے جس میں معنويت ، اخلاص ، تواضح ، شجاعت جيسی نماياں خصوصيات پائی جاتی ہیں لہذا ہمیں اس فكر كو عام كرنے كے لیے جدو جہد كرنا چاہیے انہوں نے مزيد كہا كہ رضا كار فورس استكباری طاقتوں اور عالمی صہيونزم كے سامنے مضبوط قلعہ ہے۔
194413