آيت اللہ مكارم شيرازی : بعض اسلامی ممالك كی طرف سے قرآن میں عدم دلچسپی قابل افسوس ہے

IQNA

آيت اللہ مكارم شيرازی : بعض اسلامی ممالك كی طرف سے قرآن میں عدم دلچسپی قابل افسوس ہے

سياسی گروپ : آيت اللہ مكارم شيرازی نے بعض اسلامی ممالك میں قرآن كی نسبت عدم دلچسپی پر افسوس كا اظہار كيا اور فرمايا كہ غير مسلم قرآن پر عمل كرنے میں سبقت لے گۓ ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ نے حوزہ نيوز سنٹر كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ آيت اللہ مكارم شيرازی نے مجمع قرآن كريم بصرہ ﴿ عراق ﴾ كے كچھ اساتذہ نے ملاقات كی آيت اللہ مكارم شيرازی نے اس ملاقات میں مسلمانوں پر زور ديا كہ وہ قرآنی تعليمات اور قرآن كريم كے بلند معارف پر عمل كریں ۔
انہوں نے نہج البلاغہ میں امير المٶمنين حضرت علی ابن ابی طالب كے فرمان كا حوالہ ديتے ہوۓ فرمايا كہ جو شخص اس پر عمل كرتا ہے وہ ہر چيز سے بے نياز ہے اور جو شخص قرآن كريم پر عمل نہیں كرتا وہ فقير ہے اگرچہ ہر چيز كا مالك ہی كيوں نہ ہو۔
194421