ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ كے شعبہ قم كی رپورٹ كے مطابق جامعہ مدرسين قم كے نائب صدر نے وحدت اسلامی نمائش كی افتتاحی تقريب میں كہا كہ ہماری ملت مغربی دنيا كو اس بات كی اجازت نہیں ديتی كہ وہ شبھات اور تفرقہ ايجاد كر كے ہمارے نظام میں رخنہ ڈالے ۔
آيت اللہ مقتدائئ نے انقلاب اسلامی كی كاميابی كو ايك تاريخی معجزہ قرار ديا اور كہا كہ خداوند عالم كی خاص عنايت اور نصرت سے یہ انقلاب اسلامی كامياب ہوا ہے اور اس انقلاب كے دوام میں بھی خدا كی نصرت ہمارے شامل حال ہے ۔
194562