ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ نے حوزہ نيوز سنٹر كے حوالے سے كہا ہے كہ حوزہ علمیہ قم كی معلمين كونسل كے ممبر آيت اللہ ملكوتی نے رضا كار جوانوں اور طلباء سے ملاقات میں كہا كہ بڑی طاقتوں كی انقلاب سے دشمنی اس بات كی دليل ہے كہ یہ نظام اسلامی اپنے اھداف كی طرف صحيح پيش قدمی كر رہا ہے ۰ انہوں نے كہا كہ انقلاب اسلامی كے مقاصد كو پہنچاننے كی ضرورت ہے اور دشمنان اسلام جوان نسل میں انقلابی فكر سے سخت ہراساں ہیں كيونكہ جوانوں میں یہ معرفت ان كے مفادات پر كاری ضرب ہے ۔ انہوں نے مزيد كہا كہ ہمیں اپنے شخصی مفادات كو پس پشت ڈال كر ملكی مفادات كی خاطر اتحاد و يكجہتی كو فروغ دينا ہو گا۔
194379