آيت اللہ صافی گلپائيگانی : گمراہ فرقے كی سرگرميوں سے علماء كی ذمہ دارياں بہت سنگين ہیں

IQNA

آيت اللہ صافی گلپائيگانی : گمراہ فرقے كی سرگرميوں سے علماء كی ذمہ دارياں بہت سنگين ہیں

سياسی گروپ آيت اللہ صافی گلپائيگانی نے طلاب پر زور ديا كہ وہ تبليغ كے جديد طريقوں سے استفادہ كریں اور موجودہ دور میں گمراہ فرقے كی وسيع سرگرميوں سے علماء كی ذمہ دارياں بہت سنگين ہو گئی ہیں ۔

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ نے حوزہ نيوز سنٹر كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ زنجان اور كاشان كے طلباء نے آيت اللہ صافی گلپائيگانی سے ملاقات كی اس ملاقات میں آيت اللہ صافی گلپائيگانی نے امام زمانہ ﴿ عج ﴾ كی غيبت میں دينی معارف كی نشرو اشاعت ،علماء كی ذماداريوں كی طرف اشارہ كيا۔
مرجع تقليد نے فرمايا كہ علماء كرام اور وہ لوگ كہ جو خود كو امام زمانہ ﴿ عج ﴾ كا پيرو كار جانتے ہیں معارف اہل بيت اور شبھات دور كرنے كے لیے پہلے سے زيادہ كوششیں كریں ۔
193986