جمہوریہ آذربائيجان سے ۵۰۰۰ افراد كی حج پر روانگی

IQNA

جمہوریہ آذربائيجان سے ۵۰۰۰ افراد كی حج پر روانگی

سياسی و سماجی گروپ : قفقاز كے مسلم ادارے نے آذربائيجان كے ۵۰۰۰ حجاج كرام كے لیے مناسب سہوليات كا انتظام كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ كے شعبہ باكو كی رپورٹ كے مطابق امسال جمہوریہ آذربائيجان سے ۵۰۰۰ ہزار افراد حج كے لیے مكہ مكرمہ جائیں گے اور باكو میں مسلم ادارے كی طرف سے ان افراد كے لیے مناسب سہوليات كا انتظام كيا گيا ہے ۔
قفقاز كے مسلم ادارہ كے نائب صدر حاج ٫٫ سلمان موسی اف ٬٬ نے كہا كہ بيت اللہ كے زائرين كے لیے تمام چيزیں مہيا ہیں اور ابتدائی كام انجام پا چكے ہیں ۔
گذشتہ سالوں كی طرح امسال بھی زائرين بسوں اور ہوائی جہاز كے ذريعے مكہ مكرمہ جائیں گے اور ۲ سے ۱۸ دسمبر تك وہاں پر قيام كریں گے۔
194557