ترك خواتين میں حجاب كے بڑهتے هوئے رجحانات

IQNA

ترك خواتين میں حجاب كے بڑهتے هوئے رجحانات

سياسی و سماجی گروپ : مٶسسہ ٫٫ كوندا٬٬ كی تحقيقی رپورٹ كے مطابق آخری چند سالوں میں ترك مسلمان خواتين میں پردے كے رجحان میں اضافہ ہوا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ كے شعبہ تركی كی رپورٹ كے مطابق یہ تحقيق تركی كے شھروں اور دیہاتوں میں كی گئی ہے اور اس تحقيق كے بعد معلوم ہوا ہے كہ تركی میں مسلمان خواتين میں حجاب كی طرف رغبت پيدا ہوئی ہے ۔
اس رپورٹ كے اعداد و شمار كے مطابق ۲۰۰۳ ء سے لے كر ۲۰۰۷ ء تك وہ خواتين جو اسكارف استعمال كرتی ہیں ان كی تعداد میں ۴ فی صد اضافہ ہوا ہے ۔
اور وہ خواتين كہ جو حجاب كی رعايت نہیں كرتیں ان كی تعداد میں ۹ ، ۴۶ سے ۱، ۳۱ فی صد كمی آئی ہے ۔
197866