ايران كے صدر محمود احمدی نژاد نے كہا ہے كہ ايران كے ایٹمی پروگرام سے متعلق امريكی انٹيلی جنس رپورٹ عالمی طاقتوں كے خلاف تہران كی فتح ہے ۔تہران میں مقامی میڈيا رپورٹس كے مطابق صوبہIlam میں ريلی سے خطاب كرتے ہوئے انہوں نے كہا كہ امريكی انٹيلی جنس رپورٹ میں یہ واضح طور پر كہا گيا ہے كہ ايران كی قوم صحيح راستے پر جا رہی ہے اور ایٹمی معاملے پر ايران كا مؤقف درست ہے۔ ان كا كہنا تھا كہ اس رپورٹ میں ايران كے خلاف امريكا كی غلط فہمی دور كرنے كی كوشش كی گئی ہے تاہم یہ ايرانی قوم كی عالمی طاقتوں كے خلاف فتح كاا علامیہ بھی ہے ۔صدر محمود احمدی نژاد نے كہا كہ ايران اپنے پر امن ایٹمی پروگرام سے ايك قدم بھی پيچھے نہیں ہٹے گا ۔امريكی انٹيلی جنس رپورٹ میں انكشاف كيا گياہے كہ ايران نے ایٹمی ہتھياروں كی تياری كے پروگرام پر دو ہزار تين میں كام روك ديا تھا۔