قائد انقلاب :مسلم ممالك اسلامی عدلیہ كی تعمير نو كے لیے جدوجہد كریں

IQNA

قائد انقلاب :مسلم ممالك اسلامی عدلیہ كی تعمير نو كے لیے جدوجہد كریں

سياسی گروپ : حضرت آيت اللہ خامنہ ای نے مسلم ممالك كے عدلیہ كے سربراہان كی كانفرنس كے شركاء سے خطاب كرتے ہوۓ كہا كہ مسلم ممالك كی عدلیہ كو استقلال راۓ اور معارف الہی كی طرف لوٹنے اور اس عظيم عمارت كی تعمير نو كے لیے جدوجہد كرنا چاہیے ۔

بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ كی رپورٹ كے مطابق دفتر قائد انقلاب حضرت آيت اللہ خامنہ ای كی سائٹ نے لكھا ہے كہ مسلم ممالك كے سربراہان عدلیہ كی پہلی كانفرنس كے شركاء سے قائد انقلاب اسلامی نے خطاب كرتے ہوۓ فرمايا كہ اسلامی ممالك كی عدلیہ كو آزاد اور مستقل ہو كر اسلامی احكام كی روشنی میں عدالتی كاروائی كرنا چاہیے اور اس آزاد عدلیہ كی عمارت كی تعمير نو كے لیے تمام مسلم ممالك كو جدوجہد كرنا ہوگی ۔ انہوں نے حالیہ كانفرنس كو مختلف مسلم متفكرين كی باہمی آشنائی اور تعارف كے لیے اچھا موقع قرار ديا اور كہا كہ امت اسلامی كو ہر ايسے موقع سے استفادہ كرنا چاہیے جس سے مسلمانوں كو ايك دوسرے كے قريب لانے كا سامان فراہم ہوتا ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا كہ مغربی ثقافت اور تمدن عدل و انصاف كے قيام اور امن عامہ برقرار كرنے پر قادر نہیں ہے اور اسلامی احكام تمام انسانی ضروريات بالخصوص عدل و انصاف كا قيام ان سب پر قادر ہے ۔
198728