صدر جمہوری اسلامی ايران : عدل و انصاف كے لیے كوشاں رہنا ہی مجاہدانہ زندگی كی حقيقت ہے

IQNA

صدر جمہوری اسلامی ايران : عدل و انصاف كے لیے كوشاں رہنا ہی مجاہدانہ زندگی كی حقيقت ہے

سياسی گروپ : زندگی یہی ہے كہ انسان معاشرے میں عدل و انصاف كے لیے اپنی ذمہ داريوں پر عمل كرے۔
بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ كی رپورٹ كے مطابق جمعرات كو اسلامی جمہوریہ ايران كے صدر نے صوبہ ايلام كےسفر كے دوران اسٹوڈنٹس سے ايك ملاقات میں كہا كہ صحيح سمت پر جانے كے لیے انسان مشكلات سے دوچار ہوتا ہے ليكن انسان اگر كوشش كرے تو یہ مشكلات دور ہو جاتی ہیں ۔
جناب احمدی نژاد نے كہا كہ ہم ترقی اور خوشحالی كی طرف گامزن ہیں اور طلباء كو چاہیۓ كہ وہ اپنی صلاحيتوں اور كوششوں سے ايران كی ترقی میں اپنا كردار ادا كریں ۔ كيونكہ آج پوری دنيا كی نظریں اسلامی جمہوریہ ايران پر لگی ہوئی ہیں ۔
199219