بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ كے شعبہ قم كی رپورٹ كے مطابق اس مرجع تقليد نے قرآن كريم اور پيغمبر اكرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم كی توھين كرنے والوں كی شديد مذمت كی اس رپورٹ كے مطابق بعض مغربی ممالك نے ايك ايسا جوتا تيار كيا ہے جس پر اسماء متبركہ اور آيت الكرسی سے نقش ونگار كيا گيا ہے ۔
آيت اللہ مكارم شيرازی نے دشمان اسلام كی طرف سے اس اقدام كو اسلام كے خلاف كھلی دشمنی قرار ديا ہے ۔
انہوں نے مزيد فرمايا كہ امريكی فوجيوں كا قيديوں كے سامنے قرآن كريم كو پھاڑنا اور يورپ اور امريكہ میں رسول اكرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم كی توھين پر مبنی فلم بنانا ايسے اقدام ہیں كہ جن كا عقل سے كوئی تعلق نہیں ۔
اور تمام مسلمان اس قسم كی توھين آميز حركتوں كی مذمت كرتے ہیں ۔
آيت اللہ مكارم شيرازی نے تمام مسلمانوں كے اتحاد اور وحدت كو كاميابی كا راز قرار ديا اور اتحاد سے اس قسم كی گستاخيوں كا راستہ روكا جا سكتا ہے ۔
199302