امام جمعہ نكا : آج دنياۓ اسلام كی سب سے بڑی ضرورت وحدت ہے

IQNA

امام جمعہ نكا : آج دنياۓ اسلام كی سب سے بڑی ضرورت وحدت ہے

سياسی گروپ : امام جمعہ نكا نے كہا كہ دنيا كو پہلے سے كہیں زيادہ آج وحدت كی ضرورت ہے ۔

بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ كے شعبہ مازندران كی رپورٹ كے مطابق شہر نكا كے امام جمعہ نے نماز جمعہ كے خطبوں میں كہا كہ نسل جوان كو چاہیے كہ قرآن اور پروردگار سے مناجات كو اپنا شعار بنائیں تاكہ اسلامی تربيت سے مزين ہو سكیں ۔
انہوں نے كہا كہ قرآن كے ساتھ انس ركھنا انسان كے لیے ہر چيز سے زيادہ مفيد ہے اور اگر انسان قرآن سے اپنا رشتہ جوڑ لے تو پھر اس كی زندگی میں واضح انقلاب نظر آۓ گا ۔
انہوں نے مزيد كہا كہ آج دنيا ۓ اسلام كی سب سے بڑی ضرورت وحدت ہے اور اگر ہم اپنی صفوں میں اتحاد قائم كرنے میں كامياب ہو جائیں تو فلسطينی عوام پر ہونے والے مظالم كا راستہ روكا جا سكتا ہے ۔
199272