آيت اللہ صافی گلپائيگانی : قرآنی تعليمات معاشرے كی اصلاح كا بہترين ذريعہ ہیں

IQNA

آيت اللہ صافی گلپائيگانی : قرآنی تعليمات معاشرے كی اصلاح كا بہترين ذريعہ ہیں

سياسی و سماجی گروپ : آيت اللہ صافی گلپائيگانی نے فرمايا كہ قرآنی تعليمات اور معارف اہل بيت معاشرے كی اصلاح اور سعادت و نيك بختی كا بہترين ذريعہ ہیں ۔

بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ كے شعبہ قم كی رپورٹ كے مطابق ۸ دسمبر ۲۰۰۷ ء كو وزير تعليم نے آيت اللہ صافی گلپائيگانی سے ملاقات كی اس ملاقات میں آيت اللہ صافی گلپائيگانی نے فرمايا كہ معاشرے كی اصلاح كے لیے قرآنی تعليمات سے استفادہ كرنا چاہیے۔
آيت اللہ صافی گلپائيگانی نے فرمايا كہ اساتذہ كا پيشہ بہت مقدس ہے ۔
انہوں نے مزيد فرمايا كہ طلباء كی تربيت كی ذمہ داری فقط تعليمی اداروں پر نہیں ہے بلكہ اس میں والدين بنيادی كردار ادا كر سكتے ہیں ۔
200099