بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ كے شعبہ قم كی رپورٹ كے مطابق آيت اللہ سبحانی نے رضا كار فورس سے متعلقہ اساتذہ سے ملاقات میں كہا كہ دينی مدارس اور يونيورسٹی میں گہرا رابطہ ہونا چاہیے اور جوانوں كو بے راہ روی سے بچانے كے لیے سب سے اہم چيز نوجوانوں كے لیے اسلامی تربيت كا اہتمام كرنا ہے انہوں نے كہا كہ معاشرے میں ہر چيز سے زيادہ جوان نسل كو اسلامی تربيت كرنے كی ضرورت ہے اور جوانوں كو سيكولر نظريات سے بچانے كے لیے انہیں اسلامی تعليمات سے مجہز كرنے كی ضرورت پر بھی زور ديا ۔
201956