تركی كے شھر استنبول میں ٫٫ عورت اور حجاب ٬٬ كے موضوع پر ايك سيمينار كا انعقاد

IQNA

تركی كے شھر استنبول میں ٫٫ عورت اور حجاب ٬٬ كے موضوع پر ايك سيمينار كا انعقاد

سياسی و سماجی گروپ : تركی كے شہر استنبول كے ٫٫ كوچك چكمجہ ٬٬ كے علاقے میں ٫٫ عورت اور حجاب ٬٬ كے موضوع پر ايك سيمينار منعقد كيا گيا ، اس سيمينار میں مسلمان خواتين نے بڑی تعداد میں شركت كی اور اس سيمينار كا اہتمام انجمن اوز گور نے كيا تھا ۔

بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ كے شعبہ تركی كی رپورٹ كے مطابق اس سيمينار میں انجمن اوز گور ٫٫ كوچك چكمجہ ٬٬ برانچ كی مدير ٫٫ حليا شكرجی ٬٬ نے اسلام میں پردے كے مقام كو بيان كرتے ہوۓ كہا كہ مسئلہ حجاب دين اسلام میں ايك مٶكد امر ہے ليكن بعض لوگوں كی كوشش ہے كہ وہ پردے كو اس كے اصلی مقام سے گرا دیں اور اس كو ايسے انداز سے پيش كریں كہ وہ خدا كا امر نہیں ہے ليكن پردہ قرآن مجيد كی سورہ نور كی آيت نمبر ۳۱ كی روشنی میں خدائی امر ہے اور خواتين كے لیے واجب ہے ۔
202522