مشرقی آذربائيجان كے ۲۰ مقامات پر دعا ئےعرفہ كی روحانی محافل

IQNA

مشرقی آذربائيجان كے ۲۰ مقامات پر دعا ئےعرفہ كی روحانی محافل

سماجی گروپ : مشرقی آذربائيجان كے ادارہ تبليغات اسلامی كے ثقافتی اور تحقيقی امور كے نائب صدر نے خبر دی ہے كہ اس صوبہ میں ۲۰ مقامات پر دعاء عرفہ پڑھی جاۓ گی ۔
بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ كی رپورٹ كے مطابق مشرقی آذربائيجان كے ادارہ تبليغات اسلامی كے ثقافتی اور تحقيقی امور كے نائب مدير حجت الاسلام و المسلمين ٫٫ احمد حميدی ٬٬ نے كہا كہ دعا عرفہ ، امام حسين علیہ السلام كی زبان سے صادر ہوئی ہے اور عرفانی ، سياسی ، عبادی اور اجتماعی معارف كو شامل ہے ۔
اس دعا نے مسلمانوں اور اہل بيت كے پيرو كاروں كو طاغوت سے مقابلے كا راستہ بتايا ہے ۔
انہوں نے كہا كہ دعاۓ عرفہ كے ۱۰ ہزار كتابچے اس صوبے كے ۱۹ شہروں كی مساجد میں تقسيم كۓ جائیں گے ۔
203523