تھران میں عيد قربان ، آيت اللہ ھاشمی رفسنجانی كی اقتداء میں ادا كی جاۓ گی ۔

IQNA

تھران میں عيد قربان ، آيت اللہ ھاشمی رفسنجانی كی اقتداء میں ادا كی جاۓ گی ۔

سياسی و گروپ : جمعہ كے دن ۲۱ دسمبر ۲۰۰۷ ء كو تھران میں عيد قربان ، مجلس خبرگان كے سربراہ آيت اللہ ہاشمی رفسنجانی كی اقتداء میں تھران يونيورسٹی میں ادا كی جاۓ گی ۔

بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ كی رپورٹ كے مطابق تھران میں نماز جمعہ كمیٹی نے نماز عيد قربان كی ادائيگی كے متعلق ايك بيانیہ صادر كيا ہے ۔
اس بيانیے میں آيا ہے كہ چونكہ عيد قربان جمعہ كے دن ہے اس لیے یہ عيد ، عيد اكبر ہے ۔
اور یہ عيد ۲۱ دسمبر ۲۰۰۷ كو صبح آٹھ بجے تھران يونيورسٹی میں آيت اللہ ہاشمی رفسنجانی كی اقتداء میں ادا كی جاۓ گی ۔
اس بيانیے كے مطابق اس ہفتے كو نماز جمعہ ادا نہیں كی جاۓ گی ۔
203852