بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ كے شعبہ قم كی رپورٹ كے مطابق آيت اللہ مكارم شيرازی امريكہ كے چند شيعہ مسلمان كہ جو حال ہی میں اسلام كے دائرے میں داخل ہوۓ ہیں ان سے ملاقات كی اس ملاقات میں آيت اللہ مكارم شيرازی نے مغربی دنيا كی اسلام كی طرف رغبت كی طرف اشارہ كرتے ہوۓ فرمايا كہ آج دنيا مكتب اہل بيت علیہ السلام كے پيغام كو سننے كے لیے آمادہ ہے ۔
انہوں نے مزيد فرمايا كہ لوگ اس بات كو جاننا چاہتے ہیں كہ اس مذھب میں كونسی ايسی چيز ہے كہ جس كی وجہ سے اس مذھب كے پيرو كاروں كو اتنی بڑی كاميابی حاصل ہوئی ہے انہوں نے فرمايا كہ اگر كوئی تعليمات قرآنی ، نہج البلاغہ اور كلمات امام سجاد كی طرف توجہ كرے تو اس كو اس كاميابی كا راز مل جاۓ گا ۔
انہوں نے وضاحت كی كہ حوزہ علمیہ قم آج دنيا كا سب سے بڑا علمی مركز ہے اور اس مركز میں ۹۰ ممالك سے ۱۰ ہزار سے زائد طلباء معارف اسلامی كی تعليم حاصل كر رہے ہیں ۔
203934