بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ كی رپورٹ كے مطابق گذشتہ روز ۲۱ دسمبر ۲۰۰۷ ء كو سعودی عرب میں وادی منی میں وقوف كے دوران امريكی مسلمانوں كی ايك جماعت سے ملاقات كی اس ملاقات كے دوران انہوں نے اظہار خيال كيا كہ استكبار عالم اپنی مشكلات اسلامی دنيا میں منتقل كر رہا ہے ۔
انہوں نے كہا كہ عراق پر قبضے سے پہلے تمام اديان اور مذاھب كے پيرو كار مل جل كر زندگی بسر كر رہے تھے ليكن آج ان كے درميان اختلاف ايجاد كيا جا رہا ہے ۔
انہوں نے وضاحت كی كہ امريكی عراق كو طاقت ور اور اسلام كو متحد نہیں ديكھنا چاہتے ۔
ايرانی صدر نے كہا كہ اسلامی دنيا كے دوش پر بہت سنگين ذمہ دارياں ہیں اور حقيقی اسلام آج بشر كی تمام ضرورتوں كو پورا كرتا ہے ۔
موصولہ رپورٹ كے مطابق امريكی مسلمانوں كی اس جماعت نے بھی امريكہ میں موجود مسلمانوں كے حالات پر ايك رپورٹ پيش كی اور امن و امان اور عدل و انصاف كے لیے اسلامی دنيا كو اپنا كردار ادا كرنے كی ضرورت پر زور ديا ۔
اس جماعت بتايا كہ مغربی دنيا میں اسلام اور پيغمبر اكرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم كی شخصيت كو پہچاننے كے رجحان میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے ۔
204709