حجاب پر پابندی كے خلاف تركی كے دارالحكومت میں مظاہرہ

IQNA

حجاب پر پابندی كے خلاف تركی كے دارالحكومت میں مظاہرہ

سياسی و سماجی گروپ : انقرہ كے مسلمانوں نے تركی كے اسكولوں میں حجاب پر پابندی كے خلاف مظاہرہ كيا ہے ۔
بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ كے شعبہ تركی كی رپورٹ كے مطابق گذشتہ ہفتوں كی طرح اس ہفتے بھی انقرہ شہر كے مسلمانوں نے حجاب پر پابندی كے خلاف مظاہرہ كيا ہے اور لوگوں كے جمع غفير كے علاوہ انجمن اوگوز نے بھی ان مظاہروں میں شركت كی ہے ۔
مظاہرين نے تركی كے اسكولوں میں حجاب كی ضرورت پر پابندی عائد كرنے كے سلسلے میں ترك صدر كے طرز عمل كو تنقيد كا نشانہ بنايا اور تركی كے وزير تعليم سے مطالبہ كيا كہ فورا اس پابندی كو ختم كيا جاۓ ۔
ياد رہے كہ گذشتہ كئی ہفتوں سے تركی كے مسلمان انقرہ میں پردے پر پابندی كے خلاف مظاہرے كر رہے ہیں ۔
109858