بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ كے شعبہ تركی كی رپورٹ كے مطابق تركی كے شھر استنبول میں عيد غدير خم كے سلسلے میں پوسٹرز لگاۓ جا رہے ہیں اور لوگ بھر پور انداز سے عيد غدير خم منانے كے لیے تيارياں كر رہے ہیں ۔
اس تقريب میں ترك دانشور حضرات ، پيش نماز اور محبان اہل بيت شركت كریں گے ۔اور اس تقريب میں تقارير كے علاوہ اسلامی جمہوریہ ايران كا ايك گروہ مخصوص انداز میں مذھبی قصيدے پڑھے گا ۔
اس تقريب كا اہتمام آل البيت پبلشرز نے كيا ہے اور اس میں شركت كرنے والوں كو قرعہ اندازی كے بعد حضرت امام رضا علیہ السلام كی زيارت كا ٹكٹ ديا جاۓ گا ۔ یہ تقريب ۲۳ دسمبر ۲۰۰۷ ء كو ۱ بجے سے لے كر ۵ بجے سہ پہر تك باغجيدار كے علاقے میں بلدیہ كے كانفرنس ہال میں منعقد كی جاۓ گی ۔
127738