بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ كی رپورٹ كے مطابق شہر مقدس قم كے امام جمعہ آيت اللہ رضا استادی نے نماز عيد قربان كے خطبوں میں فرمايا كہ خدا كی بارگاہ میں انفاق مال كی قبوليت كی شرط یہ ہے كہ وہ مال حلال طريقے سے حاصل كيا گيا ہو ۔
انہوں نے عيد قربان كے دن عبادات كے حوالے سے گفتگو كرتے ہوۓ فرمايا كہ عيد كے دن بھی ہمیں نيك كام انجام دينے كی كوشش كرنی چاہیے ۔
انہوں نے قربانی كے حوالے سے فرمايا كہ اسلام میں قربانی كی بہت تاكيد كی گئی ہے اور بعض روايات میں آيا ہے كہ قربانی واجب ہے ۔
204990