اردكان كے طلباء اور علماء نے قائد انقلاب اسلامی حضرت آيت اللہ خامنہ ای سے درخواست كی كہ وہ اردكان دورہ كریں

IQNA

اردكان كے طلباء اور علماء نے قائد انقلاب اسلامی حضرت آيت اللہ خامنہ ای سے درخواست كی كہ وہ اردكان دورہ كریں

سماجی گروپ : اردكان كے علماء اور مساجد كے پيش نمازوں نے ايك خط كے ذريعے قائد انقلاب اسلامی سے درخواست كی كہ وہ صوبہ يزد كے دورے كے دوران شھر اردكان میں تشريف لائیں ۔

بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ كی رپورٹ كے مطابق يزد میں ايكنا كے اعزازی نامہ نگار نے رپورٹ دی ہے كہ یہ خط يزد میں رہبر انقلاب اسلامی كے نمائندے كے حوالے كر ديا گيا ہے اس خط كا مضمون اس طرح ہے :
ولی فقیہ ، دنياۓ تشيع كے مرجع تقليد اور اسلامی جمہوریہ ايران كے عظيم الشان رہبر كی خدمت میں سلام
كئی سالوں سے اردكان كے اہل علم اور با تمدن افراد كی نظریں اپنے عظيم الشان رہبر كی انتظار میں ہیں ۔
اب جبكہ يزد كے خوش قسمت لوگوں كو آپ كی زيارت نصيب ہو رہی ہے آپ كے حضور میں خاضعانہ گذارش ہے كہ اردكان میں تشريف لا كر یہاں كے لوگوں كو ٫٫ ولی فقیہ ٬٬ سے تجديد بيعت كا موقعہ فراہم فرمائیں ۔
ياد رہے كہ قائد انقلاب اسلامی ۲ جنوری ۲۰۰۸ ء كو صوبہ يزد كے سفر پر روانہ ہو رہے ہیں ۔
205520