اسلامك بينك كی طرف سے ۲۶ ممالك كو قربانی كا گوشت ارسال كر ديا گيا

IQNA

اسلامك بينك كی طرف سے ۲۶ ممالك كو قربانی كا گوشت ارسال كر ديا گيا

سماجی گروپ : كی رپورٹ كے مطابق اسلامك بينك كے شعبہ تقسيم گوشت كے سربراہ احمد عارف نے كہا ہے كہ اس بينك كی پوری كوشش ہے كہ اس سال موسم حج سے موصول ہونے والے قربانی كے گوشت كو ايشيا كے ۲۶ ملكوں میں ارسال كيا جاۓ ۔

انہوں نے كہا كہ اسلامك بينك نے سات لاكھ ساٹھ ہزار بھیڑوں اور ۷ ہزار گاۓ اور اونٹ كی قربانی میں شريك رہے اور اس بينك كی پوری كوشش ہوگی كہ اس سال قربانی سے ہاتھ آۓ گوشت كو آئندہ چند ماہ میں سعودی عرب كے فلاحی اداروں كے تعاون سے مختلف عالمی فلاحی اداروں كو ارسال كر ديا جاۓ ۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اس گوشت كو ۲۶ ممالك تك ارسال كا اہتمام كرنے كے لیے مختلف پروازوں اور بحری جہازوں سے استفادہ كيا جاۓ گا ۔ اور ارسال سے پہلے تمام گوشت جدہ كے عظيم سرد خانے میں محفوظ ركھا جاۓ گا