قائد انقلاب اسلامی : غدير كا درس، اختلافات اور تفرقے سے مقابلہ ہے

IQNA

قائد انقلاب اسلامی : غدير كا درس، اختلافات اور تفرقے سے مقابلہ ہے

سياسی گروپ : غدير كا درس اختلافات اور تفرقے سے مقابلہ ہے اس لیے مسلمانوں كو چاہیے كہ وہ ايك دوسرے كا احترام كریں اور ايسی باتوں كو نہ چھیڑیں جو اختلافات اور انتشار كا باعث ہوں
بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ كی رپورٹ كے مطابق گذشتہ روز كی صبح كے وقت ہزاروں كی تعداد میں لوگوں نے قائد انقلاب اسلامی حضرت آيت اللہ العظمی خامنہ ای كا ديدار كيا اس اجتماع سے خطاب كرتے ہوۓ انہوں نے فرمايا كہ لوگوں كو واقعہ غدير سے درس حاصل كرنا چاہیے اور اسلامی دنيا امير المٶمنين علیہ السلام كی پيروی كرتے ہوۓ اختلافات سے اجتناب كرنا چاہیے انہوں نے تمام مسلمانوں اور بالخصوص ملت ايران كو اس عيد كی مناسبت سے مبارك باد پيش كی ۔
اور كہا كہ نبی مكرم اسلام نے حضرت علی علیہ السلام كو منصب امامت عطا كر كے یہ بات واضح كر دی كہ امامت كا تعلق صرف امور زندگی سے نہیں ہے بلكہ امامت كی اصل ذمہ داری حكومت اسلامی كا قيام ہے ۔
حضرت آيت اللہ خامنہ ای نے فرمايا كہ اسلامی معاشرے كے لیے امير المٶمنين علیہ السلام كا طرز زندگی نمونہ ہے اور حضرت علی علیہ السلام كی حكومت كے اصول اسلامی حكومت كے لیے كامل نمونہ ہیں اور ہمیں ان اصولوں كے اجراء كے لیے كوشش كرنی چاہیے ۔