بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ نے دفتر رھبر سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس پيغام كا متن اس طرح ہے ۔
بسم اللہ الرحمن الرحيم
میں عالم مجاہد ، مرحوم حجة الاسلام و المسلمين حاج سيد حبيب اللہ طاہری گرگانی كی رحلت پر گرگان كی عوام اور بالخصوص ان كے خاندان اور بازماندگان كو تسليت پيش كرتا ہوں انہوں نے پوری زندگی انقلاب كی خدمت كی اور مختلف ذمہ داريوں كو احسن انداز سے نبھايا اور متعدد بار مجلس گرگان نمائندے منتخب ہوۓ ۔
دعا گو ہوں كہ پروردگار ان پر رحمت نازل فرماۓ اور ان كی مغفرت اور ان كے خاندان كو خير كی توفيق دے
والسلام عليكم و رحمة اللہ و بركاتہ
سيد علی خامنہ ای
۳۰ دسمبر ۲۰۰۷