تركی : پردے پر پابندی كے خلاف ٫٫ وان ٬٬ شہر میں مظاہرے

IQNA

تركی : پردے پر پابندی كے خلاف ٫٫ وان ٬٬ شہر میں مظاہرے

سماجی گروپ : تركی كے سكولوں میں پردے پر پابندی كے خلاف مظاہرے ہوۓ اور اب ان مظاہروں كا سلسلہ وان شہر میں عروج پر ہے ۔

بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ كے شعبہ تركی كی رپورٹ كے مطابق وان شہر كی مسلمان آبادی نے گذشتہ ہفتوں كی طرح اب بھی حجاب پر پابندی كے خلاف مظاہرے كیۓ ہیں ۔ ان مظاہروں كے شركاء نے تركی كے اسكولوں میں پردے پر پابندی كی مذمت كرتے ہوۓ ذمہ دار افراد سے اپيل كی ہے كہ وہ اس پابندی كو فورا اٹھائیں تاكہ تركی معاشرے كی اكثريت اپنی تعليمی سرگرميوں كو جاری ركھ سكے ۔
ان مظاہروں میں تركی كے مشہور مسلمان رائٹر رمضان كايان نے بھی شركت كی ۔ ان مظاہروں كے آخر میں مظاہرين نے ايك ياد داشت پڑھی جس میں كہا گيا ہے كہ پردے پر پابندی كا قانون كسی بھی آئين سے ساز گار نہیں ہے اور ہم خواتين اس ظلم و زيادتی كا تركی میں خاتمہ چاہتی ہیں ۔
207503