حوزہ علمیہ بنت الہدی میں ٫٫ قومی اتحاد و وحدت اسلامی ٬٬ نامی كانفرنس كا انعقاد

IQNA

حوزہ علمیہ بنت الہدی میں ٫٫ قومی اتحاد و وحدت اسلامی ٬٬ نامی كانفرنس كا انعقاد

سماجی گروپ : ۳ جنوری ۲۰۰۸ ء كو قم كے حوزہ علمیہ بنت الھدی میں ٫٫ قومی اتحاد اور وحدت اسلامی ٬٬ كانفرنس منعقد كی جا رہی ہے ۔

حوزہ علمیہ بنت الہدی كے شعبہ تحقيق كے سربراہ ابراہيم قاسم روشن نے بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ سے گفتگو كرتے ہوۓ كہا ہمارا حوزہ علمیہ بھی ٫٫ قومی اتحاد اور اسلامی وحدت ٬٬ كو معاشرے میں پائدار بنانے اور ٫٫ قومی اتحاد اسلامی وحدت ٬٬ كے سال كی مناسبت سے یہ كانفرنس منعقد كر رہا ہے ۔
اس حوزہ علمیہ میں ايرانی اور غير ايرانی طالبات تحصيل علم میں مصروف ہیں ۔ انہوں نے كہا كہ اس كانفرنس كی مناسبت سے مقالہ تويسی كا مقابلہ بھی منعقد كيا جا رہا ہے ۔ جس مقابلے كے لیے ابھی تك ۱۵۰ مقالات موصول ہو چكے ہیں اس كانفرنس میں انہی ۱۵۰ مقالات میں سے تين بہترين مضمون نگاروں كو قيمتی انعامات سے نوازا جاۓ گا ۔
208094