قائد انقلاب اسلامی حضرت آيت اللہ خامنہ ای يزد پہنچ گۓ

IQNA

قائد انقلاب اسلامی حضرت آيت اللہ خامنہ ای يزد پہنچ گۓ

سياسی گروپ : ۲ جنوری ۲۰۰۸ ء بروز بدھ ، رھبر انقلاب اسلامی آيت اللہ خامنہ ای نے صوبہ يزد كے دورے كا آغاز كر ديا ہے ۔

بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ كی رپورٹ كے مطابق يزد كے لوگ اپنے رھبر كے عظيم الشان استقبال كے لیے گذشتہ كئی دنوں سے تيارياں كر رہے تھے ۔
صوبے كی انجمنوں اور مختلف اداروں نے قائد انقلاب كے استقبال میں شركت كی دعوت دينے كی عرض سے اشتہار نكالے ہیں ۔
موصولہ رپورٹ كے مطابق صوبہ يزد كے مختلف شھروں سے ہزاروں كی تعداد میں لوگ پيدل چل كر اپنے رھبر كے استقبال كے لیے يزد پہنچے ہیں ۔
نامہ نگار اور فوٹو گرافر گذشتہ روز يزد پہنچ گۓ تاكہ يزد كے لوگوں كے استقبال كی رپورٹ بہتر انداز میں نشر كر سكیں ۔
قائد انقلاب مختلف صوبوں كے دورے كے سلسلے میں اس دفعہ صوبہ يزد اور اس كے مختلف شہروں كے سفر پر يزد پہنچے ہیں ۔
208413