حجاب پر پابندی كے خلاف تركی كے شہر ساكاريا میں مظاہرے

IQNA

حجاب پر پابندی كے خلاف تركی كے شہر ساكاريا میں مظاہرے

سياسی و سماجی گرو پ : تركی كے اسكولوں میں حجاب پر پابندی كے خلاف تركی كے شھر ساكايار میں مظاہرے ہوۓ ۔

بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ كی رپورٹ كے مطابق شھر ساكاريا كے لوگوں نے گذشتہ ہفتوں كی طرح اس ہفتے میں بھی حجاب پر پابندی كے خلاف مظاہرے كیے ۔
ان مظاہروں میں زندگی كے مختلف شعبوں سے تعلق ركھنے والے افراد نے شركت كی اور تركی كے گرلز اسكولوں میں حجاب پر پابندی كے خلاف قرار داد مذمت منظور كی ۔
ان مظاہروں كے اختتام پر ايك اعلامیہ جاری كيا گيا :
اس اعلامیے كے مطابق حكومت كی ذمہ داری ہے كہ وہ لوگوں كی خدمت كرے اور حكومت كو لوگوں كے مطالبات كا جواب دينا چاہیے اور ان كی ضرورتوں كو پورا كرنا چاہیے ۔ لوگ اپنی اقدار كو زندہ ركھنا چاہتے ہیں اور حكومت كو چاہیے كہ وہ لوگوں كی اقدار كا احترام كرے اور حكومت كو چاہیے كہ وہ پردے پر پابندی كو فی الفور ختم كر دے ۔
208809