بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ كی رپورٹ كےمطابق اس ملاقات میں آيت اللہ صافی گلپائيگانی نے فرمايا كہ ولايت اہل بيت علیھم السلام اور دين اسلام مسلمانوں كی وحدت كا عامل ہے اور انہوں نے حاضرين سے خطاب كرتے ہوۓ كہا كہ اميد ہے كہ آپ اسلام كی نشر و اشاعت كے لیے اپنا كردار ادا كریں گے ۔
انہوں نے قرآن كريم اور نہج البلاغہ كو كامل ترين مصادر قرار ديا
اور فرمايا كہ ان مصادر سے بھر پور استفادہ كر كے معاشرے كے لیے بطور نمونہ انسان پيش كیے جا سكتے ہیں ۔
انہوں نے اسلام كے احكام كی طرف اشارہ كرتے ہوۓ فرمايا كہ اسلام كے احكام تمام لوگوں كی دسترس میں ہیں اور یہ احكام انسانيت كی نجات كے ضامن ہیں ۔
208918