آيت اللہ جنتی : موجودہ معاشرہ میں امر بہ معروف اور نہی عن المنكر كا فريضہ نيم مردہ ہے

IQNA

آيت اللہ جنتی : موجودہ معاشرہ میں امر بہ معروف اور نہی عن المنكر كا فريضہ نيم مردہ ہے

سياسی گروپ : امر بالمعروف اور نہی عن المنكر كمیٹی كے سربراہ آيت اللہ احمد جنتی نے كہا كہ موجودہ معاشرے میں یہ فريضہ الہی نيم مردہ ہو چكا ہے ۔
بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾ كی رپورٹ كے مطابق شورای نگہبان كے جنرل سيكرٹری آيت اللہ جنتی نے مشرقی آذربائيجان میں منعقدہ امر بالمعروف و نہی عن المنكر كانفرنس سے خطاب كرتے ہوۓ كہا كہ آج معاشرے میں بد انتظامی ، اسراف ، خوردو نوش كی اشياء میں زيادہ روی وغيرہ منكرات كے بارز مصاديق ہیں ۔
انہوں نے كہا كہ اسلام اور شريعت نبوی ہر قسم كے اسراف اور بے راہ روی كے خلاف ہے لہذا عوام اور معاشرے كو ان برائيوں كے خلاف بيدار كرنے كی ضرورت ہے ، انہوں نے امر بالمعروف و نہی عن المنكر كے الہی فريضہ كی موجودہ صورتحال پر اظہار افسوس كرتے ہوۓ كہا كہ ہم نے اس فريضہ الہی كی ادائيگی میں كوتاہی كی ہے لہذا اب سستی كو چھوڑ كر اس فريضہ كو زندہ كرنے كی ضرورت ہے اور اگر معاشرے میں امر بالمعروف اور نہی عن المنكر كو عملی جامہ پہنايا جاۓ تو بہت ساری معاشرتی برائيوں كا قلع قمع كيا جا سكتا ہے ۔
210037