بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾ كے شعبہ تركی كی رپورٹ كے مطابق انتاليا شہر كے مسلمان عوام نے اس ہفتہ انتاليا شہر كے بڑے ہوٹل كيشلا حان كے سامنے جمع ہو كر پردے پر پابندی كے خلاف اجتجاجی مظاہرہ كيا ہے ۔
اس مظاہرہ كے شركاء نے ہاتھوں میں پلے كارڈ اٹھا ركھے تھے جن پر تحرير تھا كہ پردہ ہر مسلمان عورت كا بنيادی حق ہے اور پردے پر پابندی كو ختم كيا جاۓ ۔
انتاليا تركی كا اہم سياحتی شہر ہے ، تركی كے سكولوں میں پردے پر پابندی كے چوتھے ہفتے اس شہر میں یہ احتجاجی مظاہ كيا گيا ہے ۔
209900