ايران میں قابل ديد ۹۲۰ سیٹلائیٹ چينلز دينی اقدار كے خلاف سر گرم عمل

IQNA

ايران میں قابل ديد ۹۲۰ سیٹلائیٹ چينلز دينی اقدار كے خلاف سر گرم عمل

سياسی گروپ : ايران كے صوبہ مشرقی آذربائيجان كے گورنر نے كہا ہے كہ ايران میں ۹۲۰ ايسے چينلوں كا سراغ ملا ہے جو دينی اقدار كے خلاف سر گرم عمل ہیں ۔

بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾ كی رپورٹ كے مطابق مشرقی آذربائيجان كے گورنر ٫٫ محمد معمار زادہ ٬٬ نے امر بالمعروف اور نہی عن المنكر كمیٹی كے ذمہ دار افراد سے گفتگو كرتے ہوۓ كہا كہ حال حاضر میں ۱۷ ہزار ۲۰۰ سیٹلائیٹ ٹی وی چينل كام كر رہے ہیں جن میں سے ۹۲۰ چينل ايران میں قابل مشاہدہ ہیں اور یہ سب چينل دينی اقدار كو پامال كرنے كے در پے ہیں لہذا ضرورت اس بات كی ہے كہ ہم دشمنان اسلام كی اس ثقافتی يلغار كا مقابلہ كریں اور مذھبی اقدار كو عوام كے لیے زيادہ سے زيادہ تشريح كریں ۔
انہوں نے مزيد كہا كہ ان ٹی وی چينلز كے ذريعہ ہر ۲۴ گھنٹوں میں تين ہزار چھ سو ساٹھ گھنٹے آڈيو پروگرام اور دو سو چاليس گھنٹے ویڈيو پروگرام دين كی بنيادی تعليمات كے خلاف نشر كیے جاتے ہیں ۔
اب انقلابی اور اسلامی طاقتوں كی یہ ذمہ داری بنتی ہے كہ امر بالمعروف و نہی از منكر كو عام كریں تاكہ دشمن كی اس يلغار كا مقابلہ كيا جا سكے ۔
210039