۸۰ فی صد سے زائد ايرانی حجاج كی وطن واپسی

IQNA

۸۰ فی صد سے زائد ايرانی حجاج كی وطن واپسی

سماجی گروپ : ايران كے ادارہ حج و زيارات كے نمائندے نے خبر دی ہے كہ سعودی عرب سے ۸۰ فی صد ايرانی حجاج واپس وطن پہنچ گۓ ہیں ۔
بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾ كی رپورٹ كے مطابق سعودی عرب میں ايران كے ادارہ حج و زيارت كے نمائندے ٫٫ حميد جيبی ٬٬ نے بتايا كہ سعودی عرب سے ايرانی حجاج كا آخری قافلہ گذشتہ سوموار كو شھر مكہ سے روانہ ہو گيا ہے ۔
انہوں نے كہا كہ كچھ ايرانی حجاج اب مدينہ منورہ میں ہیں جو ۱۲ جنوری ۲۰۰۷ ء كو وطن واپس آ جائیں گے ۔
جناب جيبی نے بتايا كہ اس سال حج تمتع میں ۳۵ ايرانی حجاج فوت ہوۓ ہیں ۔ یہ افراد بڑھاپے اور دل كی بيماری كی وجہ سے انتقال كر گۓ تھے ۔
انہوں نے كہا كہ اس سال حج كے ايام میں موسم بہت اچھا تھا اور سعودی حكام نے بھی بہت اچھا تعاون كيا ۔انہوں نے مزيد كہا كہ اس سال ايرانی صدر كی حج تمتع میں موجودگی كی وجہ سے ايرانی حجاج كافی خوش نظر آۓ ۔ جناب جيبی نے بتايا كہ اس سال حج تمتع میں ايرانی حجاج كی تعداد ايك لاكھ دو ہزار افراد تھی اور اس سال سعودی عرب میں غير ملكی حجاج كی تعداد ۷ لاكھ تھی ۔
210323