بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾ كے شعبہ تركی كی رپورٹ كے مطابق تركی كے دارالحكومت انقرہ میں گذشتہ ہفتوں كی طرح اس ہفتے بھی حجاب پر پابندی كے خلاف مظاہرے ہوۓ ۔
ان مظاہروں میں تركی كی خواتين اور مرد حضرات نے بڑی تعداد میں شركت كی ۔
مظاہرين نے آخر میں ايك اعلامیہ جاری كيا ۔
اس اعلامیے كا خلاصہ اس طرح ہے ۔
تركی میں امن و امان كے قيام كے لیے عدالت ضروری ہے اور تركی كے اسكولوں میں حجاب كی ممنوعيت ظلم اور بے انصافی ہے ، ہمارا تركی كے حكام سے مطالبہ ہے كہ وہ فورا اس پابندی كو اٹھا دیں كيونكہ تركی میں اس وقت دسيوں ہزار طالبات اس پابندی كی وجہ سے اپنی تعليم كو جاری نہیں ركھ سكتیں ۔
210155