حجاب پر پابندی كے خلاف تركی كے شھر قونیہ میں مظاہرہ

IQNA

حجاب پر پابندی كے خلاف تركی كے شھر قونیہ میں مظاہرہ

سياسی و سماجی گروپ : تركی كے مذھبی شھر قونیہ میں اس ہفتے بھی تركی كے گرلز اسكولوں میں حجاب پر پابندی كے خلاف مظاہرہ ہوا ۔

بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾ كے شعبہ تركی كی رپورٹ كے مطابق شھر قونیہ كے مسلمانوں نے ٫ پارك كايالی ٬٬ میں جمع ہو كر تركی كے گرلز سكولوں میں پردے پر پابندی كے خلاف مظاہرہ كيا ۔
اس مظاہرے میں شريك افراد نے تركی كی حكومت سے مطالبہ كيا كہ وہ فی الفور اس قانون كو ختم كرے اس مظاہرے كے اختتام پر ٫٫ انجمن مظلوم ٬٬ كے صدر نے مظاہرہ كرنے والوں كی طرف سے ايك قرار داد پڑھی ۔
اس قرار داد كا خلاصہ یہ ہے :
اس سردی كے موسم میں ہمارے اس اجتماع كا مقصد یہ ہے كہ تركی كے اسكولوں میں حجاب پر پابندی ختم كر دی جاۓ اور یہ قانون ہمارے لیے بہت تكليف دہ ہے مسئلہ حجاب الہی اور قرآنی حكم ہے اور كسی كو یہ حق نہیں ہے كہ وہ حجاب كو ممنوع قرار دے ۔ یہ ممانعت غير قانونی اور حقوق انسانی كے خلاف ہے اور جب تك یہ قانون معطل نہیں كيا جاتا ہمارا احتجاج جاری رہے گا ۔
ياد رہے كہ حجاب پر پابندی كے خلاف شھر قونیہ میں سترھویں ہفتے سے مظاہرے ہو رہے ہیں ۔
210820