حج كا اہم مقصد مسلمانوں كے حالات سے آگاہی

IQNA

حج كا اہم مقصد مسلمانوں كے حالات سے آگاہی

سياسی گروپ : مسلمانوں كو ايك دوسرے كے حالات سے آگاہی حاصل كرنا اور ان كی مشكلات كے حل كی خاطر تعاون كرنا حج ابراہيمی كا اہم مقصد ہے ۔

بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾ كے شعبہ خراسان كی رپورٹ كے مطابق قومی اسمبلی كے كميشن برای قومی سلامتی اور خارجہ پاليسی كے سربراہ حسن سبحانی نيا نے كہا ہے كہ مناسك حج امت اسلامی كے اتحاد و يكجہتی كا نمونہ ہے اور یہ دين مبين اسلام كے پيرو كاروں میں وحدت كا عظيم موقع ہے تاريخ گواہ ہے كہ دين اسلام كی بقاء اور اس كی اشاعت صرف وحدت كے كلمہ میں مضمر ہے اور امت اسلامیہ كی شكست كا واحد عامل تفرقہ اور اختلاف ہے اس ركن قومی اسمبلی نے كہا كہ سعودی عرب حكومت كی طرف سے ايرانی حجاج كے فنگر پرنٹ لينا ہمارے دوستانہ تعلقات كے تقاضوں كے بالكل خلاف ہے اور ان كا یہ كام بلا جواز ہے انہوں نے مزيد كہا كہ سعودی عرب حكومت كی طرف سے ايسے اقدامات مغربی پروپيگنڈے سے متاثر ہونے كے باعث ہیں اور اس پر ہماری وزارت خارجہ نے بھی رد عمل دكھايا ہے انہوں نے كہا كہ قائد انقلاب اسلامی اسلام كے حج ابراہيمی سے متعلق بيانات اور اتحاد امت اسلامیہ پر مشتمل فرامين كی وجہ سے مناسك حج كی اہميت دو چنداں ہو گئی تھی اور یہی وہ سنہری موقع ہے كہ جب مسلمان ايك دوسرے كی مشكلات اور مسائل سے آگاہ ہو كر باہمی تعلقات كو فروغ دے سكتے ہیں اور مشكلات كے حل كی خاطر جدو جہد كر سكتے ہیں۔
انہوں نے كہا كہ آج دشمن كے پاس اختلاف انگيزی كا سب سے بڑا اور مہلك ہتھيار فرقہ واريت ہے لہذا ہم سب كو یہ جاننا چاہیے كہ اس سے امت اسلامیہ میں نفاق اور نفرتیں بڑھیں گی ۔
210955