بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾ كے شعبہ خراسان رضوی كی رپورٹ كے مطابق حجت الاسلام و المسلمين ٫٫ زمانی ٬٬ نے مدرسہ امام حسين علیہ السلام مشہد میں اپنے دعا مكارم اخلاق كی تفسير كے درس میں كہا كہ عزاداری واجبات اور د ينی احكام كی ادائيگی میں مانع نہیں ہونی چاہیے ۔
انہوں نے عزاداری سيد الشہداء مجالس امام حسين علیہ السلام برپا كرنے كی تاكيد كی اور كہا كہ عزاداری انسان كی تربيت كرتی ہے اور اگر صحيح طريقے سے نہ منائی جاۓ تو اس سے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں كیے جا سكتے ۔
انہوں نےاس بات پر زور ديا كہ خطباء اور ذاكرين اہل بيت علیھم السلام كی شان كے مطابق مصائب آل محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم بيان كریں ۔
حجت الاسلام زمانی نے مزيد كہا كہ انسان كو چاہیے كہ وہ دينی اعمال كو صحيح طور پر انجام دے تاكہ دين محفوظ رہے ۔
211345