{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } كے شعبہ خوزستان كی رپورٹ كے مطابق سوسنگرد شہر كی ثقافتی كونسل میں ايك اجلاس ہوا جس میں صوبہ خوزستان كے ادارہ تبليغات اسلامی كے سربراہ ، گورنر ، اور امام جمعہ نے شركت كی اور اس ادارے كے نۓ دفتر كا افتتاح كيا ۔ اس اجلاس میں ادارہ تبليغات اسلامی اور ثقافتی سنٹر قائم كرنے كے لیے زمين كی نشان دہی كی گئی اور حجة الاسلام و المسلمين حسن صدری كو اس ادارہ كا سرپرست نامزد كيا گيا ، اس سے پہلے تبليغی سرگرمياں امام جمعہ كے دفتر سے انجام پاتی تھیں ۔
212038