دمشق میں عزاداری سيد الشھداء ﴿ع﴾ كا انعقاد

IQNA

دمشق میں عزاداری سيد الشھداء ﴿ع﴾ كا انعقاد

سياسی و سماجی گروپ : دمشق میں امام مہدی عج اللہ تعالی فرجہ الشريف امام بارگاہ میں عشرہ محرم الحرام كی مناسبت سے عزاداری امام حسين علیہ السلام منعقد كی جا رہی ہے ۔
حجت الاسلام و المسلمين شيخ ٫٫ سامر عبيد ٬٬ نے { بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } سے گفتگو كرتے ہوۓ كہا كہ ہر سال امام مہدی عج اللہ تعالی فرجہ الشريف امام بارگاہ میں عزاداری سيد الشھداء كا انعقاد كيا جاتا ہے ۔
انہوں نے كہا كہ اس عزاداری كا آغاز گذشتہ بدھ سے ہوا تھا اور ۱۳ محرم الحرام تك جاری رہے گی ۔
عزاداری كے اس پروگرام میں آيت اللہ ٫٫ سيد عبد اللہ نظام ٬٬ اور ٫٫ شيخ نبيل حلباوی ٬٬ خطاب كرتے ہیں ۔
اس كے علاوہ اس امام بارگاہ میں ايك مقابلے كا بھی انعقاد كيا جاۓ گا ۔ جس كے نتيجے كا اعلان ۱۳ محرم الحرام كو كيا جاۓ گا ۔
ياد رہے كہ حجت الاسلام و المسلمين شيخ ٫٫ سامر عبيد ٬٬ بھی ان مجالس سے خطاب كریں گے ۔
212352