آيت اللہ مجتہدی اور ڈاكٹر شھيدی كی رحلت پر آيت اللہ ہاشمی رفسنجانی كا تسليتی پيغام

IQNA

آيت اللہ مجتہدی اور ڈاكٹر شھيدی كی رحلت پر آيت اللہ ہاشمی رفسنجانی كا تسليتی پيغام

سياسی گروپ : عالم ربانی ، آيت اللہ ٫٫ احمد مجتہدی تھرانی ٬٬ اور استاد ڈاكٹر ٫٫ سيد جعفر شھيدی ٬٬ كی رحلت پر مصلحت نظام كونسل كے سربراہ آيت اللہ ہاشمی رفسنجانی نے جدا جدا تعزينی پيغامات بھيجے ہیں ۔

{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } نے مصلحت نظام كونسل كے تعلقات عامہ كے حوالے سے رپورٹ دی ہےكہ اس پيغام كا متن اس طرح ہے :
انا للہ و انا الیہ راجعون
عالم ربانی آيت اللہ ٫٫ احمد مجتہدی تھرانی ٬٬ كہ جنہوں نے پوری عمر اخلاق و معارف اسلامی اور شاگردوں كی تربيت میں وقف كر ركھی تھی ، كی رحلت پر بہت افسوس ہوا میں اس مصيبت پر علماء ، فضلاء حوزہ علمیہ كے طلاب ، عوام اور ان كے خاندان كو تعزيت و تسليت پيش كرتا ہوں اور خداوند عالم سے اس معلم اخلاق كے درجات كی بلندی كے لیے دعا گو ہوں ۔
ڈاكٹر سيد جعفر شھيدی كے لیے بھيجے گۓ تعزيتی پيغام كا متن يوں تھا :
انا للہ و انا الیہ راجعون :
استاد ڈاكٹر سيد جعفر شھيدی كہ جنہوں نے ايك طويل عرصے تك معارف اسلامی ، نہج البلاغہ اور آئمہ معصومين علیھم السلام كے حالات زندگی پر كام كيا ان كی رحلت پر انتہائی دكھ ہوا يقينا ان كا نام تاريخ اسلام اور تشيع میں ان كی شاہكار كتابوں اور شاگردوں كی وجہ سے ہميشہ زندہ رہے گا میں اس عظيم مصيبت پر علماء ، فضلا طلاب ، عوام اور ان كے خاندان كو تعزيت و تسليت پيش كرتا ہوں اور خداوند منان سے اس عظيم استاد كے درجات كی بلندی كے لیے دعا گو ہوں ۔
212483