٫٫ جيرفت ٬٬ كے ادارہ تبليغات اسلامی كے سربراہ : مبلغين كی سب سے اہم ذمہ داری قيام امام حسين علیہ السلام كے مقاصد كی وضاحت ہے

IQNA

٫٫ جيرفت ٬٬ كے ادارہ تبليغات اسلامی كے سربراہ : مبلغين كی سب سے اہم ذمہ داری قيام امام حسين علیہ السلام كے مقاصد كی وضاحت ہے

سياسی و سماجی گروپ : مبلغين كی سب سے اہم ذمہ داری یہ ہے كہ وہ لوگوں اور بالخصوص جوان نسل كو امام حسين علیہ السلام كے قيام كے مقاصد سے آگاہ كریں ۔


شھر جيرفت كے ادارہ تبليغات اسلامی كے سربراہ حجت الاسلام و المسلمين ٫٫ علی دادی ٬٬ نے { بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } سے گفتگو كرتے ہوۓ كہا كہ محرم الحرام كے ايام میں ادارہ تبليغات اسلامی كی ذمہ داری ہے وہ مبلغين كا انتظام كرے اور عزاداری سيد الشھداء علیہ السلام كے لیے انجمنوں كی پشت پناہی كرے ۔
انہوں نے وضاحت كی كہ اس وقت تك ۲۵۵ علماۓ كرام تبليغ كے لیے اس شھر میں پہنچ چكے ہیں اور ان كی ذمہ داری ہے كہ وہ امام حسين علیہ السلام كے قيام كے مقاصد كو لوگوں كے لیے بيان كریں ۔
جناب علی دادی نے مزيد كہا كہ مبلغين كو چاہیے كہ وہ معاشرے میں وحدت و يكجہتی كو رواج دیں اور چونكہ پارليمنٹ كے انتخابات بہت نزديك ہیں اس لیے مبلغين لوگوں كو انتخابات میں شركت كے لیے بريفنگ دیں ۔
انہوں نے اپنی گفتگو كے اختتام میں كہا كہ مجالس امام حسين علیہ السلام میں معارف اسلام بيان ہونے چاہیں اور خرافات سے اجتناب ہونا چاہیے ۔
212980