{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } كے شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق حزب اللہ لبنان كے جنرل سيكرٹری سيد حسن نصر اللہ نے كہا كہ حزب اللہ لبنان كی اسرائيل كے خلاف جنگ میں فتح كے بعد امريكہ اور اس كے اتحاديوں نے حزب اللہ كے فتنہ انگيزياں شروع كر دی ہیں ۔
انہوں نے جارج ڈبليو بش كے مشرقی وسطی كے دورے كو عرب دنيا كے لیے ننگ و عار قرار ديا اور اس كی شديد مذمت كی ۔
سيد حسن نصر اللہ نے اسرائيل كے فلسطين پر غاصبانہ قبضہ كے ساٹھ سال مكمل ہونے پر امريكی صدر بش كے اس علاقے كے دورے كو اسرائيلی حكومت كی مكمل حمايت قرار ديا ۔ انہوں نے مزيد كہا كہ بش غاصب اسرائيل كے مفاد كی خاطر پوری دنيا سے جنگ كرنے كو تيار ہے ۔
انہوں نے كہا كہ اسرائيل كہ بنياد ظلم ، دہشت گردی ، قتل و غارت اور فلسطين كے لوگوں كے اموال اور زمين پر ڈاكہ ڈالنے پر ہے ۔
انہوں نے وضاحت كی كہ حزب اللہ لبنان اور اسرائيل كی ۳۳ روزہ جنگ میں امريكہ ، برطانیہ فرانس اور جرمنی نے اسرائيل كی بھر پور حمايت كی اور آخر كار انہیں حزب اللہ لبنان سے عبرت ناك شكست كاسامنا كرنا پڑا ۔
سيد حسن نصر اللہ نے كہا كہ فلسطين میں روزانہ دسيوں افراد اپنی سر زمين میں قتل كر دیے جاتے ہیں اور بش ان كو اس بات كی اجازت نہیں ديتا كہ وہ اپنا دفاع كریں جبكہ اسرائيل كو یہ اختيار ہے كہ وہ اپنے دفاع كے لیے ایٹم بم بھی استعمال كر سكتا ہے ۔
212932