حضرت علی اصغر علیہ السلام كی شہادت ابا عبد اللہ الحسين علیہ السلام كی مظلوميت پر سب سے بڑی سند ہے

IQNA

حضرت علی اصغر علیہ السلام كی شہادت ابا عبد اللہ الحسين علیہ السلام كی مظلوميت پر سب سے بڑی سند ہے

سياسی و سماجی گروپ : شھر چالوس كے امام جمعہ نے حضرت علی اصغر علیہ السلام كی شہادت كو امام حسين علیہ السلام كی مظلوميت كی سب سے بڑی سند قرار ديا ہے ۔
{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } كے شعبہ مازندران كی رپورٹ كے مطابق چالوس كے امام جمعہ حجت الاسلام و المسلمين ٫٫ راشد نوری ٬٬ نے چالوس میں شير خواران حسينی كانفرنس میں خطاب كرتے ہوۓ كہا كہ ماٶں اور شير خوار بچوں كا امام حسين علیہ السلام كے شير خوار بچے حضرت علی اصغر علیہ السلام كی ياد منانا ، سنت حسنہ ہے ۔
نمائندہ ولی فقیہ نے كربلا كے مظلوموں سے ہمدردی كو عطیہ الہی قرار ديا اور كہا كہ اگرچہ امام حسين علیہ السلام كے فرزند حضرت علی اصغر علیہ السلام سن میں بہت چھوٹے تھے ليكن اپنے باپ كی مظلوميت كی سب سے بڑی سند ہیں اور امام حسين علیہ السلام پر قربان ہونے والے آخری جانثار تھے ۔
انہوں نے اپنے خطاب كے آخر میں حضرت علی اصغر علیہ السلام كو باب الحوائج كے نام سے ياد كيا اور كہا كہ ان كے چھوٹے چھوٹے ہاتھ بڑی بڑی مشكلات كی گرہ كھول ديتے ہیں ۔
213776