احمدی نژاد اور ملك عبد اللہ كی اسرائيلی جارحيت كی مذمت

IQNA

احمدی نژاد اور ملك عبد اللہ كی اسرائيلی جارحيت كی مذمت

سياسی گروپ : اسلامی جمہوریہ ايران كے صدر اور سعودی عرب كے بادشاہ ملك عبد اللہ نے ٹيلی فونك گفتگو میں غزہ كی پٹی میں اسرائيلی جارحيت كی مذمت كرتے ہوئے اسلامی ممالك كو تاكيد كی كہ وہ مظلوم فلسطينی ملت كی حمايت كریں ۔
{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } كی رپورٹ كے مطابق اسلامی جمہوریہ ايران كے صدر اور سعودی عرب كے بادشاہ نے گذشتہ شب ايك ٹيلی فونك گفتگو میں غزہ كی پٹی میں اسرائيلی جارحيت كی مذمت كرتے ہوۓ اسلامی ممالك كو تاكيد كی كہ وہ فلسطين كی مظلوم ملت كی حمايت كریں ۔
جناب احمدی نژاد نے كہا كہ اسرائيل كے مظالم كی وجہ سے غزہ كی پٹی كے عوام انتہائی دشوار حالات میں زندگی گزار رہے ہیں اور فلسطين كے موضوع پر او آئی سی كی كانفرنس بہت جلد بلانا ضروری ہے ۔ سعودی عرب كے بادشاہ ملك عبد اللہ نے كہا كہ غزہ میں فلسطينيوں كا قتل عام كيا جا رہا ہے لہذا اسلامی ممالك اور عالمی برادری كو چاہیے كہ وہ مظلوم فلسطينيوں كی حمايت كریں ۔
214927