انٹر نیٹ كے ذريعے قبلہ كی سمت كا تعيين

IQNA

انٹر نیٹ كے ذريعے قبلہ كی سمت كا تعيين

سماجی گروپ : فلكی اور نجومی تحقيقات كے سنٹر كی سائٹ نے انٹر نیٹ كے ذريعہ قبلہ كی سمت كا تعين كرنے كی سہولت فراہم كر دی ہے ۔

{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } كے شعبہ قم كی رپورٹ كے مطابق آيت اللہ سيستانی كے دفتر كی زير سر پرستی كام كرنے والے فلكی اور نجومی تحقيقاتی سنٹر كے سربراہ محمد صالح نجف نے مسلمانوں كے قبلہ كی سمت تعين كرنے كی پريشانی كا ذكر كرتے ہوۓ كہا كہ اس مركز نے سمت قبلہ كو آسانی سے تعيين كرنے كے لیے انٹر نیٹ پر قبلہ نما فراہم كر ديا ہے ۔
نجف نے اس سے استفادہ كرنے كی وضاحت كرتے ہوۓ كہا كہ انٹر نیٹ سے استفادہ كرنے والے حضرات سیٹلائٹ تصاوير كے ذريعہ دنيا كے مختلف علاقوں میں انٹر نیٹ كے ذريعہ قبلہ كی سمت كو دقيق طريقے سے متعين كرسكتے ہے اور اس طريقہ كو نجومی حساب كے ذريعہ منتخب كيا گيا ہے اور پھر اسے اصفہان اور قم كی مساجد میں آزمايا گيا جس سے كچھ مساجد كے محراب كے درست نہ ہونے كو بھی ديكھا گيا ہے ۔
اس سائٹ كا ایڈريس یہ ہے http://www.nojumi.org
214930