نماز جمعہ كے بعد تھران اور ملك كے ديگر شہروں میں اسرائيل كے خلاف مظاہرے

IQNA

نماز جمعہ كے بعد تھران اور ملك كے ديگر شہروں میں اسرائيل كے خلاف مظاہرے

سياسی گروپ : آئندہ جمعے كو تھران اور دوسرے پانچ شہروں میں نماز جمعہ كے بعد اسرائيل كی جارحيت كے خلاف مظاہرے كیۓ جائیں گے ۔
{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } كی رپورٹ كے مطابق ان مظاہروں كا اہتمام ادارہ تبليغات اسلامی نے كہا ہے كہ ادارہ تبليغات اسلامی نے ايك اعلامیے میں غاصب اسرائيل كی وحشيانہ اور غير انسانی كاروائيوں كی شديد مذمت كی ہے اور دنيا كی آزاد قوموں اور اسلامی ممالك سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ مظلوم فلسطينيوں كی مدد كریں ۔
اس اعلامیے میں آيا ہے كہ غزہ كی پٹی میں اسرائيل كی افواج كی طرف سے فلسطينيوں كے قتل عام كے خلاف تھران میں آئندہ جمعے كو نماز جمعہ كے بعد مظاہرے كیۓ جائیں گے یہ مظاہرے تھران يونيورسٹی سے شروع ہوں گے اور ميدان فلسطين میں اختتام پذير ہوں گے تھران كے علاوہ بجنورد ، بندر عباس ، اھواز ، كرمانشاہ اور اصفہان میں بھی آئندہ جمعے كو نماز جمعہ كے بعد اسرائيل كے مظالم كے خلاف مظاہرے كیۓ جائیں گے ۔
اس اطلاعیے میں ايران كی غيور اور حق طلب ملت سے درخواست كی گئی ہے كہ وہ ان مظاہروں میں بھر پور شركت كر كے فلسطينی بھائيوں سے اظہار ہمدردی اور جارح اسرائيل كے خلاف اپنی نفرت كا اظہار كریں ۔
215348